Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / سونو نگم پر دستور کی توہین کا الزام ہندوستان چھوڑدینے کا مطالبہ

سونو نگم پر دستور کی توہین کا الزام ہندوستان چھوڑدینے کا مطالبہ

کولکتہ ۔ 20 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالم دین سید شاہ عاطف علی القادری نے آج دعویٰ کیا کہ بالی ووڈ گلوکار سونو نگم نے دستور کی اپنے تبصرہ کے ذریعہ توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نے نہ صرف کئی ہندوستانیوں کے مذہبی جذبات کو اذان کے خلاف بیان دیتے ہوئے ٹھیس پہنچائی ہے اس لئے انہیں جلد از جلد اپنی غلطی کیلئے معذرت خواہی کرنی چاہئے ۔ دوسری صورت میں انہیں ہندوستان چھوڑدینا چاہئے کیونکہ انہوں نے ملک کے دستور کی توہین کی ہے۔ انہیں 10 لاکھ کا انعام حاصل کرنے کیلئے باقی شرائط کی تکمیل کرنی ہوگی۔ قادری نے 18 اپریل کو 10 لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا تھا جو گلوکار کے بال کاٹ دے، پھٹے ہوئے جوتوں کا ایک ہار پہن کر پورے ملک کا پیدل دورہ کرے۔ سونونگم نے منڈھے ہوئے سر کے ساتھ ممبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10 لاکھ روپئے انعام دینے کا وعدہ کرتے وقت دیگر شرطیں پیش نہیں کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT