Monday , May 1 2017
Home / کھیل کی خبریں / سونگا کا سبکدوشی پر غور

سونگا کا سبکدوشی پر غور

روٹرڈم ۔21 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) فرانسیسی ٹینس اسٹار جو ولفرئیڈ سونگا نے ٹینس سے سبکدوشی کااشارہ دے دیا۔ اپریل میں 32ویں سالگرہ منانے والے اسٹارسونگا نے کہا کہ  وہ کئی برس سے کھیل رہے ہیں تاہم یہ بات جانتے ہیں کہ وہ مزید چند سال کھیل سے منسلک رہیں گے اور ان کے میدان سے رخصت ہونے کا وقت قریب ہے۔ انہوں نے کہا ٹینس سے الگ ہونے کے بعد وہ کئی کام کر سکتے ہیں لیکن یہ کھیل ان کی زندگی کا حصہ رہے گا۔

نسل پرستی پر برازیلی فٹبالر کے آنکھوں میں آنسو
بلغراد۔21 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) فٹ بال میچ کے دوران نسلی منافرت کا نشانہ بننے پر برازیلی اسٹار ایورٹن لوئس کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ وہ ایک میچ میں پارٹیزن بلغراد کی نمائندگی کررہے تھے تاہم انہیں مسلسل مقامی ٹیم ریڈ کے شائقین کے خراب برتاؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ پورے میچ کے دوران شا ئقین انہیں دیکھ کر فقرے کستے رہے اور وہ مسلسل بندروں کی آوازیں نکال رہے تھے۔ آخری لمحات میں میچ کو روکنا بھی پڑا جب شائقین نے نسلی امتیازکا حامل ایک بینر لہرا یا۔ اس دوران ایورٹن لوئس اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے جس پر انہیں ساتھی کھلاڑیوں نے دلاسہ دیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT