Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / سونیا اور راہول گاندھی کی 30 اگست کے جلوس میں شرکت ہنوز زیرغور

سونیا اور راہول گاندھی کی 30 اگست کے جلوس میں شرکت ہنوز زیرغور

نئی دہلی ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ عظیم سیکولر اتحاد کی بہار میں جلوس کیلئے صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے، کانگریس نے تجسس برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی کی جلوس میں شرکت کا فیصلہ ہنوز نہیں کیا گیا۔ کانگریس کے ترجمان آر پی این سنگھ نے کہا کہ ہنوز کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ایک اور قائد نے کہا کہ فیصلہ کل کیا جائے گا۔ پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں 30 اگست کو بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کے خلاف عظیم تر سیکولر اتحاد کا پہلا زبردست جلسہ عام مقرر ہے۔
دہلی میں اندرون ایک ہفتہ
ڈھائی سو افراد ڈینگو بخار سے متاثر
نئی دہلی ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک فلسطینی سفارتکار اور اس کے دو بیٹے ان ڈھائی سو افرادمیں شامل ہیں، جنہیں گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران دہلی میں ڈینگو بخارہوگیا ہے۔ اس طرح ڈینگو بخار سے متاثر ہونے والے افراد کی جملہ تعداد 780 ہوگئی۔ بلدیہ کے عہدیداروں کے بموجب جنوری اور اگست کے دوران ڈینگو بخار سے متاثر ہونے والے افراد کی سب سے زیادہ تعداد گذشتہ 5 سال کے مقابلہ میں ہے۔

TOPPOPULARRECENT