Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / سونیا کے ظہرانہ میں اپوزیشن کے مشترکہ صدارتی امیدوارکا فیصلہ؟

سونیا کے ظہرانہ میں اپوزیشن کے مشترکہ صدارتی امیدوارکا فیصلہ؟

نئی دہلی ۔ /25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سونیا گاندھی کے شاندار ظہرانہ میں اپوزیشن کو امید ہے کہ اپوزیشن کے اتحاد کا شاندار مظاہرہ ہوسکے گا اور تمام اپوزیشن اتفاق رائے سے صدارتی انتخابات کیلئے متفقہ امیدوار کا انتخاب کریں گے ۔ امکان ہے کہ ظہرانہ میں بیشتر اپوزیشن قائدین شرکت کریں گے ۔ کل پارلیمنٹ کی ہاؤز لائبریری میں این ڈی اے حکومت اپنی تیسری سالگرہ منانے والی ہے ۔ ذرائع کے بموجب کانگریس نے چیف منسٹر دہلی عام آدمی پارٹی کے سبراہ اروند کجریوال کو اس ظہرانہ کی دعوت نہیں دی ہے ۔ مایاوتی ، نوین پٹنائک ، ممتا بنرجی ، لالو پرساد ، سیتارام یچوری ، بی راجہ اور شرد یادو اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT