Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / سونیا گاندھی اس سال دعوت ِافطار کی بجائے راشن تقسیم کریں گی

سونیا گاندھی اس سال دعوت ِافطار کی بجائے راشن تقسیم کریں گی

نئی دہلی، 23 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اس سال افطار کی دعوت کا اہتمام نہیں کریں گی ۔ ایک سینئر کانگریس لیڈر نے بتایا کہ سونیا گاندھی اس سال افطار کا اہتمام کرنے کی بجائے غریب عوام میں راشن کی تقسیم عمل میں لائیں گی ۔ سونیا نے گزشتہ سال افطارکی دعوت کا اہتمام کیا تھا لیکن چند برس وہ اس دعوت کے اہتمام سے گریزاں رہیں کیونکہ اکثر مواقع پر آفات سماوی کی وجہ سے تباہ کاریاں ہوتی رہی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT