Wednesday , August 16 2017
Home / سیاسیات / سونیا گاندھی اور راہول کے خلاف الزامات جھوٹ پر مبنی

سونیا گاندھی اور راہول کے خلاف الزامات جھوٹ پر مبنی

کانگریس قائدین کی اہانت کیلئے حکومت کی منظم مہم، چدمبرم، ڈگ وجئے سنگھ کا الزام
نئی دہلی۔13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل ہیرالڈ پر پیدا شدہ تنازعہ کے درمیان کانگریس نے آج دعوی کیا کہ اس پارٹی کے قائدین سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے خلاف بالواسطہ تعریض، تضحیک و الزام تراشی دراصل دانستہ و منظم پیمانے پر شروع کردہ سفید جھوٹ اور اہانت پر مبنی مہم ہے کیوں کہ ان دنوں قائدین نے اس ادارہ سے ایک روپیہ بھی حاصل نہیں کیا ہے۔ کانگریس کے سینئر قائدین پی چدمبرم، ڈگ وجئے سنگھ اور اشونی کمار نے اصرار کیا کہ جن معاملتوں پر سوال اٹھائے جارہے ہیں وہ تمام معاملتیں قانونی ہیں اور اس یقین کا اظہار کیا کہ عدالتی عمل میں سونیا گاندھی اور راہول دونوں میں بے قصور ثابت ہوجائیں گے۔ پی چدمبرم نے کہا کہ ’’ان معاملتوں میں کوئی غلطی نہیں کی گئی ہے۔ اے جے ایل کے تمام حصص ایک غیر منفعتی ادارہ ینگ انڈیا کے سپرد کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ اس کے اثاثوں کا ایک روپیہ بھی کسی خانگی استفادہ کنندہ تک نہ پہونچے۔ چدمبرم نے ایک ختم شدہ مقدمہ کو دوبارہ کھولنے سبرامنیم سوامی کی خانگی درخواست کی تائید میں ضرورت سے زیادہ عجلت پسندی میں مودی حکومت کی طرف سے کی گئی کارروائی پر بھی سوال اٹھایا۔ ڈگ وجئے سنگھ نے الزام عائد کیا کہ ماضی میں اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کی نیک نامی متاثر کرنے جس طرح غلط الزامات لگائے گئے تھے۔ اب سونیا گاندھی اور راہول کے خلاف غلط الزامات لگائے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT