Saturday , October 21 2017
Home / سیاسیات / سونیا گاندھی دوبارہ سر گنگارام ہاسپٹل میں شریک

سونیا گاندھی دوبارہ سر گنگارام ہاسپٹل میں شریک

نئی دہلی 18 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو کچھ معمولی سے علاج کیلئے آج سر گنگا رام ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ۔ دو دن قبل ہی انہیں بخار سے صحتیاب ہونے پر ڈسچارچ کیا گیا تھا ۔ نائب صدر نشین بورڈ آف مینجمنٹ ہاسپٹل ڈاکٹر ایس بی بیوترا نے کہا کہ مسز سونیا گاندھی کو سر گنگا رام ہاسپٹل میں معمولی علاج کیلئے ہمارے منصوبے کے مطابق شریک کیا گیا ہے ۔ ان کی حالت بہتر ہے اور ان کی فزیوتھراپی چل رہی ہے ۔ ایک میڈیکل بلیٹن میں دواخانہ نے کہا کہ انہیں کل شریک کیا گیا ہے اور اس کا فیصلہ انہیں ڈسچارچ کرتے وقت ہی ہوگیا تھا ۔ کانگریس صدر کل اپنے آپریشن کے ٹانکے نکالنے کیلئے دواخانہ سے رجوع ہوئی تھیں ۔ اس سے قبل وہ 11 دن دواخانہ میں شریک رہیں۔ ذرائع نے کہا کہ ہوسکتاہے کہ سونیا گاندھی دو دن تک دواخانہ میں رہیں۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ سونیا گاندھی کو دوبارہ دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے اور امکان ہے کہ وہ دو دن دواخانہ میں رہیں گی ۔

TOPPOPULARRECENT