Saturday , September 23 2017
Home / سیاسیات / سونیا گاندھی نے لالو اور نتیش سے فون پر بات کی

سونیا گاندھی نے لالو اور نتیش سے فون پر بات کی

نئی دہلی14جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بہار میں جنتا دل یو اور راشٹریہ جنتا دل کے درمیان جاری رسہ کشی سے مہاگٹھ بندھن کو ٹوٹنے سے بچانے کی پہل کرتے ہوئے آج جنتا دل یو کے رہنما اوربہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور آر جے ڈی لیڈر لالو پرساد یادو سے فون پر بات کرکے صلح کی کوشش کی۔کانگریس ذرائع نے بتایا کہ سونیا گاندھی نے فون پر دونوں لیڈروں سے اختلافات دور کرنے کے لئے درمیان کا راستہ نکالنے کی درخواست کی۔ سونیا گاندھی نے کچھ دن پہلے نتیش کمار سے اس وقت بھی بات کی تھی جب جنتا دل یو نے نائب صدر عہدہ کے لئے اپوزیشن امیدوار گوپال کرشن گاندھی کو حمایت دی تھی۔ جنتادل یو نے صدر کے عہدہ کے لئے اپوزیشن کے امیدوار میرا کمار کی حمایت نہیں کی تھی۔ذرائع کے مطابق کانگریس صدر نے مہاگٹھ بندھن اور اپوزیشن اتحاد برقرار رکھنے اور پارلیمنٹ میں حکومت کے خلاف متحد رہنے کی اپیل کی۔ایسا سمجھا جارہا ہے کہ نتیش کمار اپنی حکومت کی بدعنوانی مخالف امیج برقرار رکھنے کے لئے آر جے ڈی لیڈر اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کو کابینہ سے باہر کرنے کے حق میں ہیں جن پر بے نامی جائیداد کے الزام لگائے گئے ہیں۔اس سے مہاگٹھ بندھن کے ٹوٹنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ دونوں جماعتوں کے لیڈران ایک دوسرے پر مسلسل حملے کررہے ہیں۔ جمعرات کو آر جے ڈی کے ایک ممبر اسمبلی نے حکومت سے حمایت واپس لینے کی یہ کہتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ جنتا دل یو کو نہیں بھولنا چاہء یکہ آر جے ڈی کے 80 ممبران اسمبلی کی مدد سے اس کی حکومت چل رہی ہے ۔جنتا دل یو کے ترجمان نے آج اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے اقتدار اہم نہیں ہے ۔ پارٹی بدعنوانی کے خلاف ہے اور اس کے لئے پانچ منٹ میں ہی حکومت چھوڑ سکتی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT