Wednesday , October 18 2017
Home / سیاسیات / سونیا گاندھی پر دوائیں کارگر، فزیوتھراپی کا آغاز

سونیا گاندھی پر دوائیں کارگر، فزیوتھراپی کا آغاز

نئی دہلی۔ 12اگست (ساست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی پر دواؤں کا اثر ہورہا ہے۔ انہوں نے فزیوتھراپی کا اپنے کندھے کے زخم کیلئے آغاز کردیا ہے۔ سرگنگارام ہاسپٹل کے بیان میں جہاں وہ زیرعلاج ہیں، کہا گیا ہیکہ وہ وارناسی میں ایک روڈ شو کے دوران بیمار ہوگئی تھیں اور گذشتہ 10 دن سے زیرعلاج ہیں۔ انہیں ہاسپٹل میں مزید چند دن داخل رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے کیونکہ انہیں بخار ہے۔ ان کے دائیں کندھے کا 3 اگست کو آپریشن کیا گیا ہے اور ان کے ڈاکٹروں کے بموجب وہ اب روبہ صحت ہیں۔ انہیں فوجی ہاسپٹل سے سرگنگارام ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا۔ 2 اگست کو وارناسی سے واپسی پر انہیں فوجی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا۔ بیماری کی وجہ سے انہوں نے وارناسی میں اپنا پروگرام مختصر کردیا تھا۔

 

 

TOPPOPULARRECENT