Wednesday , August 23 2017
Home / پاکستان / سونیا گاندھی کا آج دورۂ کشمیر محبوبہ مفتی کو پرسہ دیں گی

سونیا گاندھی کا آج دورۂ کشمیر محبوبہ مفتی کو پرسہ دیں گی

سرینگر، 9 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی امکان ہے کہ کل اتوار کو کشمیر کا دورہ کریں گی اور صدر پی ڈی پی محبوبہ مفتی سے ملاقات کرکے اُن کے والد مفتی محمد سعید کے انتقال پر پرسہ دیں گی ۔ جموں و کشمیر کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے کہا کہ سونیا گاندھی  مفتی سعید کی قیامگاہ واقع گوپ کر کا دورہ کرکے محبوبہ مفتی سے ملاقات کریں گی ۔ تاہم وہ بیج بہیارا نہیں جائیں گی جو مفتی سعید کا آبائی ٹاؤن ہے ۔
لالو 9 ویں مرتبہ صدر آر جے ڈی
پٹنہ ، 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سینئر سوشلسٹ لیڈر لالو یادو کو متواتر نویں میعاد کیلئے صدر آر جے ڈی کی حیثیت سے آج متفقہ طور پر منتخب کیا گیا۔ لالو جن کی موجودہ میعاد تین سالہ (2016-19ء) ہوگی، 17 جنوری کو باقاعدہ جائزہ حاصل کریں  گے۔

TOPPOPULARRECENT