Tuesday , April 25 2017
Home / Top Stories / سونیا گاندھی کا ارکان پارلیمنٹ کو ڈنر

سونیا گاندھی کا ارکان پارلیمنٹ کو ڈنر

نئی دہلی۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج پارٹی کے سینئر قائدین اور ارکان پارلیمنٹ کو ایک ڈنر دیا۔ یہ ڈنر پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے اختتام کی علامت تھا۔ ڈنر میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، نائب صدر کانگریس راہول گاندھی، لوک سبھا و راجیہ سبھا میں پارٹی قائدین ملکارجن کھرگے، غلام نبی آزاد، سابق وزراء اے کے انٹونی، پی چدمبرم اور سینئر قائد آنند شرما شریک تھے۔ سونیا گاندھی کی صحت یابی کے بعد یہ پارٹی قائدین کا اولین اجتماع تھا۔ وہ اگست میں بیمار ہوئی تھیں اور حال ہی میں علاج کے بعد وطن واپس آئی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT