Sunday , October 22 2017
Home / Top Stories / سونیا گاندھی کا وزیراعظم پر خواتین تحفظات بل کو لوک سبھا میں منظور کرانے پر زور

سونیا گاندھی کا وزیراعظم پر خواتین تحفظات بل کو لوک سبھا میں منظور کرانے پر زور

نئی دہلی۔21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب لکھ کر ان پر زور دیا ہے کہ وہ لوک سبھا میں خواتین تحفظات بل کو منظور کروائیں اور ایوان میں بی جے پی کی اکثریت کا فائدہ لیتے ہوئے بل کو بہرحال منظور کردیا جاسکتا ہے۔ سونیا گاندھی نے یہ بھی تیقن دیا کہ ان کی پارٹی اس بل کی منظوری میں حکومت کی مدد کرے گی۔ اس بل کو انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اہم اور غیر معمولی قدم قرار دیا۔ راجیہ سبھا نے 9 مارچ 2010ء میں بل کو منظور کیا تھا۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست کرتے ہوئے مکتوب لکھ رہی ہوں کہ وہ لوک سبھا میں اپنی پارٹی کی اکثریت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بل کو منظور کروائیں تاکہ اب لوک سبھا خواتین کے لیے تحفظات حاصل ہوسکیں۔ سونیا گاندھی نے اپنے مکتوب مورخہ 20 ستمبر میں وزیراعظم سے یہی خواہش کی ہے کہ وہ خواتین کے حقوق کے بارے میں سنجیدگی سے کام لیں۔ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے اپنے ٹوئیٹر پر صدر کانگریس سونیا گاندھی کے وزیراعظم کو مکتوب کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ خواتین تحفظات بل کافی عرصہ سے زیرالتواء ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کو چاہئے کہ اس کی لوک سبھا میں منظوری کی کوشش کریں۔

TOPPOPULARRECENT