Saturday , October 21 2017
Home / Top Stories / سونیا گاندھی کا کامیاب علاج

سونیا گاندھی کا کامیاب علاج

نئی دہلی 4 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی کے کندھے کے زخم کا آج کامیاب علاج کیا گیا۔ وارناسی میں منگل کو روڈ شو کے دوران اُن کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور اب وہ تیزی سے روبہ صحت ہورہی ہیں۔ سونیا گاندھی اِس وقت گنگا رام ہاسپٹل میں شریک ہیں۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ عنقریب اُنھیں آئی سی یو سے منتقل کردیا جائے گا اور اُن کی صحت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔ بین الاقوامی مارکٹ کی ٹیم نے ان کے کندھے کے زخم کا کامیاب علاج کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ مزید ایک ہفتہ ہاسپٹل میں شریک رہیں گی۔
پنشنرس کو تصدیق نامہ حیات کیلئے بینک جانے کی ضرورت نہیں
نئی دہلی 4 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) وظیفہ یاب افراد کو اپنی حیات کا ثبوت پیش کرنے کیلئے بینکوں تک جانے کی ضرورت نہیں۔ مرکزی حکومت کے پنشنرس یا فیملی پنشنرس کو وظیفہ جاری کرنے کے معاملہ میں کوئی پیچیدگی نہیں ہے۔ کسی بھی وظیفہ یاب کو یہ ضروری نہیں کہ ہر سال اپنا وظیفہ جاری رکھنے کیلئے بینک سے رجوع ہو۔

TOPPOPULARRECENT