Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / سونیا گاندھی کو تیز بخار دواخانہ میں مزید چند دن زیرعلاج

سونیا گاندھی کو تیز بخار دواخانہ میں مزید چند دن زیرعلاج

نئی دہلی ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی یہاں کے ایک خانگی دواخانہ میں گذشتہ 9 دنوں سے زیرعلاج ہیں۔ واراناسی میں روڈشو کے دوران بیمار ہونے کے بعد وہ دہلی واپس آئی تھیں۔ انہیں تیز بخار ہے۔ ڈاکٹروں نے مزید دواخانہ میں قیام کا مشورہ دیا ہے۔ سرگنگارام ہاسپٹل کے ڈاکٹرس کا کہنا ہیکہ سونیا گاندھی کو 3 اگست کو یہاں شریک کیا گیا تھا۔ انہیں تیز بخار تھا۔ اس کے علاوہ ڈی ہائیڈریشن بھی ہوا ہے اور ان کے کاندھے میں زخم آیا ہے۔ 69 سالہ سونیا گاندھی کو ہنوز تیز بخار ہے اس لئے انہیں دواخانہ سے ڈسچارج نہیں کیا جارہا ہے۔ آج صبح ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے سونیا گاندھی کا معائنہ کیا اور انہیں دواخانہ میں مزید چند دن رہنے کا مشورہ دیا۔ 3 اگست کو ان کے بازو کی سرجری کی گئی اور ڈاکٹروں نے زخم تقریباً مندمل ہورہا ہے۔ اس کے بعد سونیا گاندھی کو ڈاکٹر اروب باسو کی نگرانی سے منتقلی کرکے سری گنگارام ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT