Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / سونیا گاندھی کو جلسہ عام سے خطاب کی دعوت، ملوروی کی ملاقات

سونیا گاندھی کو جلسہ عام سے خطاب کی دعوت، ملوروی کی ملاقات

نئی دہلی۔ /22جون، ( این ایس ایس ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر ملوروی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے قائدین اپنے ذاتی مفاد کی خاطر ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائدین کے اس انحراف سے کانگریس پارٹی کمزور نہیں ہوگی۔ آج اے آئی سی سی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں حکمراں پارٹی نے بدعنوانیوں اور رقمی لالچ دے کر دیگر پارٹی قائدین کو ٹی آر ایس میں شامل کرلیا ہے۔ ملوروی نے سونیا گاندھی کو جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ عوام ان کا انتظار کررہے ہیں جنہوں نے علحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے صرف وظیفہ کی اجرائی کے ذریعہ ایک وعدہ پورا کیا۔ دلت چیف منسٹر، دلتوں کو 3ایک اراضی، ڈبل بیڈ روم مکانات، کے جی تا پی جی مفت تعلیم،  12 فیصد تحفظات اور دیگر کئی وعدے اب تک پورے نہ ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ سونیا گاندھی نے تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی صورتحال اور انحراف کے بارے میں واقفیت حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT