Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / سونیا گاندھی کیخلاف 1984 ء سکھ مخالف فسادات کی درخواست خارج

سونیا گاندھی کیخلاف 1984 ء سکھ مخالف فسادات کی درخواست خارج

نیویارک 26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایک اپیلس کورٹ نے صدر کانگریس سونیا گاندھی کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے ایک معاملہ میں ڈسٹرکٹ جج کے ایک فیصلہ کی توثیق کی جو ایک سکھ گروپ کی جانب سے 1984 ء میں رونما ہوئے مخالف سکھ فسادات کے پس منظر میں داخل کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ 31 اکٹوبر 1984 ء کو اُس وقت کی وزیراعظم مسز اندرا گاندھی کو خود اُن کے سکھ گارڈس کے ذریعہ قتل کئے جانے کے بعد دہلی میں سکھ مخالف فسادات بھڑک اُٹھے تھے جس میں سینکڑوں سکھوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا تھا۔ ڈسٹرکٹ جج نے سکھ گروپ کی جانب سے داخل کردہ درخواست کو ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر خارج کردیا۔

TOPPOPULARRECENT