Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / سونیا گاندھی کی حالت بہتر ‘غلام نبی آزاد نے عیادت کی

سونیا گاندھی کی حالت بہتر ‘غلام نبی آزاد نے عیادت کی

نئی دہلی ۔7اگست ( سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی کی حالت میں بہتری پیدا ہوئی ہے ۔انہوں نے آج بھی مزید ورزش جاری رکھی ۔ ہاسپٹل کے ذرائع کے بموجب ان کے بائیں کندھے کا چار دن قبل آپریشن کیا گیا ۔ وہ روبہ صحت ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے ۔ سرگنگارام ہاسپٹل نے اپنے تازہ ترین طبی خبرنامہ میں کہا کہ مسز سونیا گاندھی کو سرگنگا رام ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا ‘ ان کی حالت مسلسل بہتر ہوتی جارہی ہے اور صحت مستحکم ہے ‘کندھا بہتر ہے ۔ ڈاکٹروں نے انہیں چلنا پھرنا اور ورزش خاص طور پر کندھے کی ورزش جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔ ان کا علاج کرنے والوں میں ہڈیوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر پرتیک گپتا اور ممبئی کے ڈاکٹر سنجے دیسائی شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT