Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / سونیا گاندھی کی سالگرہ پر وزیراعظم اور لوک سبھا کی مبارکباد

سونیا گاندھی کی سالگرہ پر وزیراعظم اور لوک سبھا کی مبارکباد

NEW DELHI, DEC 9 (UNI):-Senior Congress leaders Manmohan Singh, A K Antony, Motilal Vora,Ghulam Nabi Azad and others pose for a photograph with party president Sonia Gandhi on her birthday at 10 Janpath,in New Delhi on Friday. UNI PHOTO-18U

نئی دہلی۔9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج صدر کانگریس سونیا گاندھی کو ان کی 70 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔ مودی نے اپنے ٹوئٹر پر پیغام مبارکباد شائع کیا۔ سونیا گاندھی آج کے دن 1946 ء میں پیدا ہوئی تھیں۔ وزیراعظم کی سالگرہ پر ان کی پارٹی کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی گئی۔ حالانکہ نوٹوں کی تنسیخ کے مسئلہ پر مودی اور ان کی پا رٹی پر سونیا گاندھی تنقید کرتی جارہی ہیں۔ نائب صدر کانگریس سونیا گاندھی کے فرزند راہول گاندھی نے اس تنقید کی قیادت کی۔ کل راہول گاندھی نے نوٹوں کی تنسیخ کو مودی کا ’’احمقانہ اقدام‘‘ قرار دیا تھا۔ لوک سبھا میں پارٹی خطوط سے بالا تر ہوکر سونیا گاندھی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی گئی۔ سونیا گاندھی حال ہی میں صحت کی خرابی کی وجہ سے دواخانہ میں شریک ہوگئی تھی اور کل گھر واپس آئیں۔ ایوان پارلیمنٹ کی کارروائی میں بھی انہوں نے ایک طویل وقفہ کے بعد حصہ لیا۔ جیسے ہی ایوان کا اجلاس پہلی بار 11:10 بجے دن شورو غل کے دوران ملتوی ہوا تو بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ نے انہیں مبارکباد پیش کی۔
اجلاس کے دوسری بار دوپہر تک ملتوی ہوجانے پر مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور اننت کمار، ان کے نائب ایس ایس اہلوالیہ اور وزیراعظم کے دفتر کے وزیر مملکت جتیندر سنگھ، ترنمول کانگریس کے ارکان نے انہیں مبارکباد پیش کی۔ بعدازاں اپوزیشن نے واک آئوٹ کیا۔

TOPPOPULARRECENT