Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / سونیا گاندھی کی صحت میں بہتری : ہاسپٹل

سونیا گاندھی کی صحت میں بہتری : ہاسپٹل

نئی دہلی ۔ 8اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر کانگریس سونیا گاندھی کی صحت کندھے پر زخم ہوجانے کے بعد تیزی سے بہتر ہوتی جارہی ہے ۔ بحیثیت مجموعی ان کی صحت معمول کے مطابق ہوتی جارہی ہے ۔ انہیں گنگارام ہاسپٹل میں 6دن قبل شریک کیا گیا تھا ۔ ہاسپٹل نے کہا کہ ان کے تمام نظام مستحکم ہیں ۔ ڈاکٹر جو ان کا علاج کررہے ہیں نشاندہی کی ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں میں اسپتال سے ڈسچارج کردی جائیں گی ۔ انہیں اب کوئی بخار نہیں ہے ۔ انکے تمام جسمانی نظام مستحکم ہیں ۔ صحت مستقل طورپر بہتر ہوتی جارہی ہے ۔ صدر نشین بورڈ آف مینجمنٹ ڈاکٹر ڈی ایس رانا نے کہا کہ سونیا گاندھی کے بائیں کندھے 5دن قبل آپریشن کیا گیا ہے اور گذشتہ 3دن سے مابعد آپریشن فزیوتھراپی جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT