Saturday , March 25 2017
Home / سیاسیات / سونیا گاندھی کی صدارت میں کانگریس کا اہم اجلاس

سونیا گاندھی کی صدارت میں کانگریس کا اہم اجلاس

پارلیمانی اجلاس میں حکومت کیخلاف اپوزیشن کو متحد کرنے پر غور
نئی دہلی 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے پارلیمنٹ کے کل چہارشنبہ سے شروع ہونے والے سرمائی اجلاس کے لئے اپنی حکمت عملی پر آج اپنے ایک اہم اجلاس میں تبادلہ خیال کیا۔ توقع ہے کہ نوٹوں کی منسوخی اور دیگر کئی اہم مسائل پر کانگریس اپنی حلیف جماعتوں کے ساتھ پارلیمنٹ میں پوری شدت کے ساتھ آواز اُٹھائے گی۔ حکومت اور ایک دوسری اپوزیشن پارٹی کی طرف سے طلب کردہ کل جماعتی اجلاسوں سے قبل کانگریس نے اپنا یہ اجلاس منعقد کیا۔ ذرائع کے مطابق سونیا گاندھی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں اس پارٹی کے تقریباً تمام سینئر قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس نے اپنے اس نظریہ کا اظہار کیاکہ نوٹوں کی منسوخی کے فیصلہ پر عمل آوری اس سے قبل بی جے پی کو اس رازدارانہ فیصلہ سے واقف کروانے کے مسئلہ پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سوال کیا جانا چاہئے۔ کانگریس قائدین نے گزشتہ روز الزام عائد کیاکہ نوٹوں کی منسوخی کے اعلان سے قبل وزیراعظم نے اس کی اطلاع خود اپنی پارٹی کے چند اہم قائدین کو دی تھی۔ کانگریس اس مسئلہ پر حکومت کو حاشیہ پر لانے اور اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT