Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / سونیا گاندھی کی صدارت میں 16 اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس

سونیا گاندھی کی صدارت میں 16 اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس

مودی حکومت اور بی جے پی سے مقابلہ کیلئے نئی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ، جے ڈی یو رکن کی شرکت

نئی دہلی ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) 16 اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے کانگریس کے صدر سونیا گاندھی کی صدارت میں آج یہاں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی، جس میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کیلئے متبادل حکمت عملی اور مہم پر غوروخوض کیا گیا۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے اجلاس میں شرکت نہیں کی لیکن جے ڈی (یو) کے ناراض رکن پارلیمنٹ علی انور انصاری نے شرکت کی جنہوں نے بہار میں اپنی پارٹی کی بی جے پی سے مفاہمت کی مخالفت کی ہے۔ بائیں بازو جماعتوں کے قائدین کے علاوہ مغربی بنگال کی چیف منسٹر اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتابنرجی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو چاہئے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی جماعت بی جے پی سے مقابلہ کیلئے متبادل حکمت عملی تیار کریں۔

TOPPOPULARRECENT