Tuesday , June 27 2017
Home / سیاسیات / سونیا گاندھی کی 15 اکتوبر کو صدارت سے سبکدوشی کا امکان

سونیا گاندھی کی 15 اکتوبر کو صدارت سے سبکدوشی کا امکان

نئی دہلی۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) امکان ہے کہ سونیا گاندھی کانگریس کی صدارت سے 15 اکتوبر کو پارٹی کے داخلی انتخابات کے موقع پر سبکدوش ہوجائیں گی۔ کانگریس کی مجلس عاملہ کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تنظیم کو مستحکم کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ سونیا گاندھی نے اپنی تقریر میں صدارت سے سبکدوشی کا اشارہ دیا۔
اندرون ایک ہفتہ اپوزیشن کے صدارتی امیدوار کا فیصلہ
نئی دہلی۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن پارٹیوں نے آئندہ صدارتی انتخابات کیلئے ایک ضمنی گروپ قائم کیا ہے جس کا اجلاس اندرون ایک ہفتہ منعقد کیا جائے گا اور اتفاق رائے سے اپوزیشن کے صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ قائد اپوزیشن راجیہ سبھا غلام نبی آزاد نے کانگریس کی مجلس عاملہ میں اس کا انکشاف کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT