Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / سونے اور چاندی کی قیمتوں میںکمی

سونے اور چاندی کی قیمتوں میںکمی

نئی دہلی 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سونے کی قیمت میں جو 30 ہزار روپئے کی قیمت سے کم ہوکر 29,725 روپئے فی دس گرام ہوگئی ہے، جس کی وجہ عالمی رجحان اور مقامی جوہریوں کی جانب سے طلب میں کمی سمجھا جاتا ہے۔ چاندی کی قیمت میں 1350 روپئے کی کمی آئی ہے اور وہ 42 ہزار 700 روپئے فی کیلو گرام ہوگئی ہے۔ چاندی کی طلب عام طور پر صنعتی کارخانوں اور سکّے بنانے والوں میں پائی جاتی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ بیرون ملک کمزور رجحانات اور ڈالر کی قیمت کے استحکام کی وجہ سے اُمید ہے کہ قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگا۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 0.21 فیصد سے 1231.40 امریکی ڈالر فی اونس سنگاپور میں تھی۔ علاوہ ازیں مقامی جوہریوں اور چلر فروشوں نے طلب کی کمی کی وجہ سے بھی قیمتوں پر اثر مرتب ہوا۔

TOPPOPULARRECENT