Tuesday , September 19 2017
Home / ہندوستان / سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

نئی دہلی۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی منڈیوں میں تیزی کے درمیان مقامی سطح پر خوردہ مانگ بڑھنے سے آج دہلی صرافہ مارکیٹ میں سونا دو دن کی گراوٹ سے نکلتے ہوئے 75 روپے بڑھ کر 29,700 روپے فی 10 گرام تک پہنچ گیا۔سکے بنانے والوں کی مانگ میں اضافہ ہونے سے چاندی بھی 200 چڑھ کر 43,200 روپے فی کلو گرام پر پہنچ گئی ۔ لندن اور نیویارک سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، سونا 2.33 ڈالر کے اضافہ کے ساتھ 1,235.05 ڈالرفی اونس تک پہنچ گیا۔ اپریل کا امریکی سونا وعدہ کاروبار بھی 3.6  ڈالر اچھل کر 1,236.7  ڈالر فی اونس بولا گیا۔مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر میں آئی کمی سے بھی سونے کی قیمتوں کو تقویت ملی ہے۔

TOPPOPULARRECENT