Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / سونے کی اسکیمات اور اشوک چکر کے ساتھ سکہ کی اجرائی

سونے کی اسکیمات اور اشوک چکر کے ساتھ سکہ کی اجرائی

ہندوستان بہت جلد غریب ملک کے لیبل سے چھٹکارہ پائیگا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا خطاب
نئی دہلی ۔ 5 نومبر ( سیاستڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سونے کی طلب میں اضافہ کو کم کرنے کیلئے تین اسکیمات کا اعلان کیا جس کے نتیجہ میں 20,000 ٹن سونا باہر آسکتا ہے جس کی مالیت 800 بلین ڈالرس ہوتی ہے ۔ مودی نے آج گولڈ مونیٹائزیشن اسکیم 2015 کا اعلان کیا جس سے مقیم ہندوستانیوں کو اپنا سونا رہن رکھنے پر 2.5 فیصد تک سود مل سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ گولڈ بانڈ اسکیم کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس کے سرمایہ کاروں کو 2.75 فیصد تک سود ان پیپر بانڈز کی خریدی پر سالانہ مل سکتا ہے ۔ مودی نے اب تک کی پہلی گولڈ کوائن اینڈ بولین کا بھی آغاز کیا جس پر قومی نشانہ اشوک چکرا ایک جانب اور دوسری جانب گاندھی جی کی تصویر کندہ ہے ۔ ابتداء میں یہ سکے 5 اور 10 گرام میں دستیاب ہونگے جبکہ 20 گرام کا بولین بھی 125 ایم ایم ٹی سی آوٹ لیٹس پر دستیاب رہیگا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان نے دنیا میں سب سے زیادہ سونے کی کھپت میں چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اس نے جاریہ سال اب تک 562 ٹن سونا خریدا ہے جبکہ چین نے 548 ٹن سونا خریدا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سنہرے دور میں آگے بڑھنے کے سنہری موقع سے عوام کو فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں عوام کے گھروں میں 20,000 ٹن سونا پڑا ہو اس کو غریب رہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ کوششوں اور بہتر پالیسیوں کے ذریعہ ہندوستان غریب ملک کے لیبل  سے چھٹکارا پاسکتا ہے۔ بچت اور خواتین کو سونے سے با اختیار بنانے کی روایات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر کو بھی معاشیات اور گھریلو بجٹ میں اختلاف کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج معلنہ مختلف اسکیمات کے نتیجہ میں سونے کی دستیابی میں بہتری پیدا ہوگی اور امپورٹ کم ہوسکتا ہے ۔ ہندوستان ہر سال تقریبا 1,000 ٹن سونا درآمد کرتا ہے جس سے بیرونی زر مبادلہ کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT