Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / سونے کی طلب میں گراوٹ ‘ آئندہ مہینوں میں اضافہ کی امید

سونے کی طلب میں گراوٹ ‘ آئندہ مہینوں میں اضافہ کی امید

نئی دہلی 13 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان میں سونے کی طلب میں جاریہ سال اپریل ۔ جون کے دورانیہ میں 25 فیصد کی کمی آئی ہے کیونکہ خراب موسمی حالات کے نتیجہ میں دہی آمدنی کی صورتحال بھی متاثر ہوئی ہے ۔ تاہم ورلڈ گولڈ کونسل کا کہنا ہے کہ چونکہ حالیہ عرصہ میں سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے اس لئے 2015 کے دوسرے نصف میں اس کی طلب میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ جاریہ سال اپریل سے جون تک کے سہ ماہی میں دنیا میں سونے کے دوسرے سب سے بڑے صارف ہندوستان میں سونے کی طلب میں 25 فیصد تک گراوٹ آگئی ہے ۔ یہ طلب گذشتہ سال اس معیاد کے دوران 204.9 ٹن تھی جو جاریہ سال گھٹ کر 154.5 ٹن تک رہ گئی تھی ۔ کہا گیا ہے کہ جاریہ ساک کے پہلے نصف کے دوران سونے کی طلب میں جو گراوٹ آئی تھی وہ صرف سات فیصد تھی جاریہ سال کے دوسرے سہ ماہی کے دوران سونے کی درآمدات میں بھی معمولی سی کمی آئی تھی ۔ یہ گذشتہ سال 206.2 ٹن سے گھٹ کر 205 ٹن تک رہ گئی ہے ۔ تاہم ورلڈ گولڈ کونسل کو امید ہے کہ سونے کی طلب میں جولائی ۔ ڈسمبر کے دوسرے نصف کے دوران اضافہ ہوسکتا ہے ۔ کونسل کے ڈائرکٹر انڈیا سوما سندرم نے کہا کہ ہمیں جاریہ سال کے مابقی وقفہ میں اس دھات کی طلب میں بہتر اضافہ کی امید ہے ۔

TOPPOPULARRECENT