Monday , October 23 2017
Home / Top Stories / سونے کی قیمت میں اضافہ، 26000 روپئے فی تولہ سے متجاوز

سونے کی قیمت میں اضافہ، 26000 روپئے فی تولہ سے متجاوز

نئی دہلی 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سونے کی قیمت میں آج جاریہ سال پہلی مرتبہ 430 روپئے کا غیر معمولی اضافہ ہوا اور یہ 26,000 کے نشانہ سے اوپر چلی گئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں اضافہ کے رجحان اور گھریلو مارکیٹ میں طلب بڑھ جانے کی وجہ سے آج اس کی قیمت 26,330 روپئے فی تولہ ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھات ایک مرتبہ پھر 1,100 ڈالر فی اونس رہی۔ گزشتہ دو ہفتوں سے روپئے کی قدر میں گراوٹ بھی اہم وجہ رہی کیوں کہ درآمدات مہنگی ہوگئی تھیں۔ چاندی کی قیمت بھی آج 250 روپئے اضافہ کے ساتھ 34,000 روپئے فی کیلو کے نشانہ سے اوپر پہنچ گئی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT