Thursday , July 20 2017
Home / Top Stories / سونے کی قیمت میں مسلسل گراوٹ

سونے کی قیمت میں مسلسل گراوٹ

5 دن میں تقریباً 700 روپئے کی کمی، عالمی سطح پر منفی رجحان
نئی دہلی 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سونے کی قیمت میں آج مسلسل چھٹے دن بھی کمی دیکھی گئی اور مزید 125 روپئے کی گراوٹ کے ساتھ صرافہ بازار میں فی دس گرام قیمت 28,725 روپئے رہی۔ زیورات کے تاجرین کی جانب سے طلب میں کمی اور عالمی سطح پر منفی رجحان گراوٹ کا اہم سبب رہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی اِسی طرح کی گراوٹ دیکھی گئی اور یہ 225 روپئے کی کمی کے ساتھ 38,575 روپئے فی کیلو رہی۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 0.01 فیصد کمی آئی اور نیویارک میں اِس کی قیمت 1,227,90 ڈالر فی اونس رہی۔ قومی دارالحکومت میں 99.9 فیصد اور 99.5 فیصد خالص سونے کی قیمت میں 125 روپئے گراوٹ کے ساتھ بالترتیب 28,775 روپئے اور 28,575 روپئے فی دس گرام رہی۔ سونے کی قیمت میں گزشتہ پانچ دن کے دوران تقریباً 700 روپئے کی کمی آئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT