Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / سونے کی قیمت میں 600 روپئے کا اضافہ

سونے کی قیمت میں 600 روپئے کا اضافہ

نئی دہلی ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جاریہ سال سونے کی قیمت میں صرف ایک دن میں 600 روپئے کا اضافہ ہوگیا جو کہ 3 ہفتوں میں بلند سطح تک پہنچ کر آج فی گرام 26,000 روپئے ہوگئی ۔ عالمی صرافہ بازار میں خریداروں کے رجحان اور اندرون ملک شادیوں کے سیزن کے باعث پیلی دھات کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ عالمی مارکٹ میں ایک اونس مارک کی قیمت 1,1000 ڈالر تک پہنچ گئی ڈالر کے مقابل ہندوستانی روپیہ کی قدر میں کمی بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ایک سبب بن گئی ہے ۔ جس کا راست اثر سونے کی درآمد پر ہوا ہے ۔ فاریکس مارکٹ میں آج ایک امریکی ڈالر کی قیمت 75 پیسے گھٹ جانے کے بعد 64.94 روپئے ہوگئی ہے ۔ علاوہ ازیں صنعتی یونٹوں اور سکہ سازوں کی جانب سے خریداری میں اضافہ سے فی کلو چاندی کی قیمت میں 640 روپئے کے اضافہ کے بعد 35,700 روپئے ہوگئی ہے ۔ قومی دارالحکومت میں خالص سونے کی قیمت 99.9 ( 26 ہزار ) اور 99.5 ( 25,850 روپئے ) ہوگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT