Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / سونے کی قیمت :100 روپئے اضافہ

سونے کی قیمت :100 روپئے اضافہ

نئی دہلی۔ 7 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سونے کی قیمتوں میں 100 روپئے مزید اضافہ ہوا اور آج اس کی قیمت 30,550 روپئے فی 10 گرام درج کی گئی۔ دیسی منڈی میں جیویلرس کی جانب سے تہوار کے سیزن کی خریداری اور عالمی اثرات کے زیراثر اس دھات کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ چاندی بھی مہنگی ہورہی ہے اور صنعتی یونٹوں اور سکہ سازوں کی جانب سے اضافی خریداری کے سبب سلور کی قیمت 40,600 روپئے فی کیلوگرام ہوگئی۔
برہم مسافرین نے ٹرینیںروک دیئے
پالگھر۔ 7 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹرن ریلوے کے تحت نئی گاؤں اسٹیشن میں سب اربن ٹرین سرویسیس کی آمدورفت آج متعدد برہم مسافرین نے مختلف مطالبات پر زور دیتے ہوئے روک دی۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ ان کے مطالبات میں وسائی روڈ تا اندھیری سب اربن ٹرینیں چلانا شاملہے۔

 

حملہ آوروں کو سزا دلانے ایک شخص
کی عدالت میں اسٹریچر پر حاضری
تھانے۔ 7 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) صاحب مقیم انصاری کا تھانے کی ایک عدالت میں حلفیہ بیان بالی ووڈ کی کسی فلم کے سین سے کچھ کم نہیں۔ اس کیساتھ جو کچھ پیش آیا، وہ تو مزید ڈرامائی ہیں۔ اپنے دونوں پیروں پر پلاسٹر لگائے انصاری نے عدالت میں حاضر ہوکر 4 افراد کے خلاف گواہی دی جنہوں نے بتایا جاتا ہے کہ اس پر حملہ کرکے اس کا قتل کرنے کی کوشش کی۔

TOPPOPULARRECENT