Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / سونے کی قیمت 29,000 روپئے فی تولہ سے متجاوز

سونے کی قیمت 29,000 روپئے فی تولہ سے متجاوز

نئی دہلی ۔10 جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) سونے کی قیمتیں آج 29,000 کے نشانے کو عبور کرگئی ۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پہلی مرتبہ قیمت میں اس طرح کا اضافہ ہوا ہے ۔ عالمی صرافہ بازار میں مثبت رجحان اور مقامی جویلرس کی جانب سے خریداری میں اضافہ کے باعث آج سونے کی قیمت میں 330 روپئے کا اضافہ ہوا اور یہ 29,030 روپئے فی دس گرام رہی ۔ چاندی کی قیمت میں بھی 350 روپئے اضافہ ہوا اور یہ بڑھکر 40,750 روپئے فی کیلو ہوگئی ۔ صنعتی یونٹس اور سکہ سازوں کی خریداری میں دلچسپی کے باعث یہ اضافہ دیکھا گیا ۔ صرافہ تاجرین نے کہاکہ عالمی مارکٹ میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ کے باعث سونے کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ اسے محفوظ سمجھا جاتا ہے ۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 0.43 فیصد اضافہ ہوا اور سنگاپور میں اس کی قیمت  1,185.90 ڈالر فی اونس رہی۔

TOPPOPULARRECENT