Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / سونے کی قیمت 31,000 روپئے فی تولہ سے متجاوز

سونے کی قیمت 31,000 روپئے فی تولہ سے متجاوز

نئی دہلی۔3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صرافہ بازار میں آج سونے کی قیمت میں 50 روپئے اضافہ کے ساتھ یہ 31,000 روپئے فی 10 گرام کے نشانہ کو عبور کرگیا ہے۔ عالمی سطح پر مثبت رجحان اور اندرون ملک شادیوں کے سیزن کی وجہ سے خریداری میں عوام کی دلچسپی نے اس کی قیمت کو بڑھانے میں اہم رول ادا کیا۔ تاہم چاندی کی قیمت میں اس کے برعکس گراوٹ دیکھی گئی اور 40 روپئے کمی کے ساتھ یہ 44,060 روپئے فی کیلو رہی۔صرافہ تاجرین کے مطابق لانے کی قیمت میں مسلسل چھٹے دن اضافہ نے مستحکم احساس پیدا کیا ہے۔ عالمی مارکٹ میں اس کی تجارت 1300 ڈالر فی اونس رہی اس کے علاوہ سات دن میں چھ مرتبہ حصص کی قیمت میں گراوٹ کے سبب بھی سرمایہ کاروں کی دلچسپی سونے میں بڑھی ہے۔
قومی دارالحکومت میں سونے 99.9فیصد اور 99.5فیصد کی قیمت بالترتیب 31,000اور 30,850 روپئے فی 10 گرام رہی۔ گزشتہ دو دن میں اس کی قیمت میں 300 روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT