Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / سونے کے عوض رقم کی اسکیم سی آر آر سے غیرمربوط

سونے کے عوض رقم کی اسکیم سی آر آر سے غیرمربوط

نئی دہلی ۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزارت فینانس مجوزہ سونے کے عوض رقم کی اسکیم کے لئے سی آر آر کے لزوم کو برخاست کردے گی اور امکان ہیکہ یہ مالیاتی پالیسی کو مؤثر بنانے کے امکانات بھی کم کردے گی۔ اس کے لئے آر بی آئی کے اسکیم کے دوران دیوالیہ ہوجانے کے امکانات پر قابو پانے کے لئے قوانین کا استعمال کرے گی۔ فی الحال بینکوں کو ان کے ڈپازٹس کا 4 فیصد ریزرو بینک میں رکھوانا پڑتاہے جبکہ 21.5 فیصد سرکاری تمسکات میں بطور لازمی لکویڈیٹی تناسب (ایس ایل آر) رکھوانا پڑتا ہے۔ آر بی آئی نے سونے ڈپازٹس کو سی آر آر کے طور پر استعمال کرنے کے خلاف دلائل پیش کئے ہیں اور کہا کہ اس اقدام سے سی آر آر کمزور ہوجائے گا۔ مالیاتی پالیسی کا آلہ برقرار نہیں رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT