Saturday , July 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / سوٹسوبے پر کرپشن کا فرد جرم عائد

سوٹسوبے پر کرپشن کا فرد جرم عائد

جوہانسبرگ ۔25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقی سابق فاسٹ بولر لونوابے سوٹسوبے کو 2015 کی ٹوئنٹی20 چیلنج سیریز کے دوران فکسنگ الزامات پر کرپشن کا فرد جرم عائد کر کے جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے معطل کردیا ہے۔جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 33 سالہ فاسٹ بولر پر الزام ہے کہ انہوں نے فکسنگ پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے میچ یا کئی میچوں کے نتیجے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔ان پر یہ بھی الزام ہے کہ میچ فکسنگ یا کرپشن پر اکسانے کیلئے ملنے والے تحائف اور رقم سے متعلق انہوں نے بورڈ یا اینٹی کرپشن یونٹ کو مطلع نہیں کیا۔سوٹسوبے کیخلاف کرپشن الزامات کے تحت کارروائی کا آغاز جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اکتوبر 2015 میں کیا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT