Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / سوپر سونک برہموس میزائل کا کامیاب تجربہ

سوپر سونک برہموس میزائل کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے 290 کیلومیٹر کے فاصلے تک وار کرنے والے برہموس سوپر سونک کروز میزائل کا آج کامیاب تجربہ کیا۔ یہ میزائل کامیابی کے ساتھ زمینی حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو سوپر سونک کروز میزائل کی دنیا میں کئی موقعوں پر اپنی برتری ثابت کرچکا ہے۔ ہند۔روس کے مشترکہ پروگرام برہموس ایرواسپیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج دوپہر 12 بجے پوکھران فائرنگ رینج سے اس کا تجربہ کیا گیا۔ اس میزائل نے اپنے حدف کو کامیابی کے ساتھ بالکل صحیح مقام پر وار کیا۔

TOPPOPULARRECENT