Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سوپر لیگ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کے متاثرکن مظاہرے

سوپر لیگ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کے متاثرکن مظاہرے

نئی دہلی ؍ حیدرآباد ۔6 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ہیرو انڈین سوپر لیگ فٹبال ٹورنمنٹ میں جہاں ہندوستانی فٹبال کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کیا گیا ، وہیں مقامی کھلاڑیوں نے اپنی ٹیموں کے لئے بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے انتظامیہ کو مایوس نہیں کیا ہے۔ جن کھلاڑیوں کو انڈین سوپر لیگ میں میدان پر زیادہ سے زیادہ وقت اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا ہے اس میں دہلی ڈائناموس ٹیم کے ڈیفینڈر سوویک چکراورتی ، چینائی فٹبال کلب کے معراج الدین ودود ، اٹلی ٹیکو ڈی کولکتہ کے دیپ جیت مجمدار قابل ذکر ہیں، کیونکہ یہ کھلاڑی ٹورنمنٹ کے دوران بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کے ہم پلہ میدان پر زیادہ سے زیادہ وقت گذارنے والے فٹبالرس کے سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ٹورنمنٹ کے 15 بہترین کھلاڑیوں میں 7 کھلاڑیوں کا تعلق ہندوستان سے ہے جبکہ حالیہ سیزن میں جب ٹورنمنٹ کے 25 بہترین کھلاڑیوں کی فہرست مرتب کی گئی تو اس فہرست میں 12 کھلاڑیوں کا تعلق ہندوستان سے ہی ہے ۔ انڈین سوپر لیگ نے جہاں ہندوستانی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی فٹبالرس کے ساتھ اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع دیا تو ان کھلاڑیوں نے شائقین کے علاوہ کوچس اور ٹیم انتظامیہ کو مایوس نہیں کیا ہے ۔ لیگ مرحلے میں میدان پر زیادہ سے زیادہ وقت ٹیم کی نمائندگی کرنے والے سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں چکراورتی 1260 منٹ ، سندیش 1248 منٹ ، سیڈریک ہنگباڈ 1237 ، لوشین گویان 1234 ، کرسٹن وڈوسک 1232 ، جوناتھن لوکا 1226 ، مجمدار 1170 ، معراج الدین 1170 ، محمد سیسوکو 1170 اور اپولا ایڈل بیٹی نے 1170 منٹ میدان پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے ۔ معراج الدین اور مجمدار ایسے کھلاڑی ہیں جنھیں لیگ کے دوران 14 میں سے 13 مقابلوں کے لئے جب میدان پر اُتارا گیا تو انھوں نے کسی بھی وقت متبادل تبدیل نہیں کیا ۔ دہلی ، ممبئی ، کولکتہ ، چینائی اور پونے کی ٹیمیں اس ٹورنمنٹ میں اپنے بہترین کھلاڑیوں کی بدولت آگے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT