Friday , July 21 2017
Home / ہندوستان / سوپر 30 کے تمام 30 امیدوار آئی آئی ٹی ۔ جے ای ای اڈوانسڈ میںکامیاب

سوپر 30 کے تمام 30 امیدوار آئی آئی ٹی ۔ جے ای ای اڈوانسڈ میںکامیاب

پٹنہ ۔ /11 جون (سیاست ڈاٹ کام) ماہر ریاضیات آنند کمار کے سوپر 30 نے پھر ایک بار ریکارڈ قائم کیا ہے جہاں 30 کے منجملہ تمام 30 امیدواروں نے آئی آئی ٹی ۔ جے ای ای اڈوانسڈ امتحان میں کامیابی حاصل کی ۔ سوپر 30 کے بانی آنند کمار نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے 15 سال کا سفر پورا کیا جس میں اب تک 450 امیدواروں کے منجملہ 396 کو آئی آئی ٹی روانہ کرنے میں کامیابی ملی ۔ جاریہ سال جن 30 طلباء نے کامیابی حاصل کی ان میں بے زمین کسان ، انڈے فروخت کرنے والے اور بیروزگار شخص کے بچے شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بیروزگار کسان کے بیٹے کیولین ، فٹ پاتھ پر انڈے فروخت کرنے والے کے بیٹے ارباز عالم اور کھیت میں مزدوری کرنے والے کے بیٹے ارجن یا پھر بے زمین کسان کے بیٹے ابھیشیک کی کامیابی ان تمام کیلئے ایک سبق ہے جو غربت یا محرومی کو کامیابی میں رکاوٹ سمجھتے ہیں ۔ سوپر 30 غریب طلباء کو مفت کوچنگ کے ساتھ ساتھ رہنے اور کھانے کا بھی انتظام کرتا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT