Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / سوچھ بھارت محصول کے ذریعہ ایک ماہ میں 329 کروڑ روپئے وصول

سوچھ بھارت محصول کے ذریعہ ایک ماہ میں 329 کروڑ روپئے وصول

نئی دہلی 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کو آج مطلع کیا گیا کہ 0.5 سوچھ بھارت محصول کے تحت صرف ایک ماہ میں حکومت نے 329.6 کروڑ روپئے جمع کئے ہیں۔ یہ ٹیکس تمام قابل محصول خدمات پر عائد ہے۔ مملکتی وزیر فینانس جینت سنہا نے راجیہ سبھا میں دیئے گئے ایک بیان میں کہاکہ 16 ڈسمبر تک سوچھ بھارت محصول کے تحت 329.6 کروڑروپئے جمع کئے گئے۔ سوچھ بھارت پروگرام کو مالیہ کی فراہمی کی غرض سے 15 نومبر سے یہ ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔
بھوٹان کی سرحد پر حساس علاقہ میں باڑکی تنصیب
نئی دہلی ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے فیصلہ کیا ہیکہ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان مخدوش سرحد کے حساس علاقوں میں باڑ نصب کی جائے تاکہ شورش پسند اور عسکریت پسند گروپ اس راستہ سے ہندوستان میں داخل نہ ہوسکیں۔ سیما سرکھشا بل کے ڈائرکٹر جنرل بی ڈی شرما نے بات چیت کے دوران کہا کہ مخدوش علاقہ 35 کیلو میٹر طویل ہے اور کوکرا جھار اور چرانگ اضلاع میں جو آسام میں واقع ہے اور بھوٹان کی سرحد سے متصل ہے واقع ہے۔ اس سے پہلے اسی حصہ میں 699کیلو میٹر طویل باڑ یا خاردار تار نصب کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ایک تجویز مرکزی محکمہ داخلہ کو روانہ کی جاچکی ہے اور امید ہیکہ جلد ہی منظوری حاصل ہوجائے گی۔

TOPPOPULARRECENT