Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سوچھ بھارت مشن ‘ آزاد ہند کی سب سے طاقتور عوامی تحریک

سوچھ بھارت مشن ‘ آزاد ہند کی سب سے طاقتور عوامی تحریک

نوجوان اور کمسن بچے بھی تحریک سے وابستہ ہو رہے ہیں ۔مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو کا دعوی
حیدرآباد 9 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) مرکزی وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو نے آج ادعا کیا کہ سوچھ بھارت مشن نے عوام کی توجہ حاصل کرلی ہے اور خاص طور پر بچے اس سے وابستہ ہو رہے ہیں ۔ بہت جلد یہ مشن آزادی کے بعد سب سے طاقتور عوامی تحریک بن جائیگا ۔ میونسپل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر ایک بین الاقوامی سمپوزیم کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہا کہ عوام اور خاص طور پر بچوں کی توجہ حاصل کرنا ایک اچھی اور مثبت چیز ہے اور اس کیلئے ضرورت یہ ہے کہ اس مشن کو مزید عزم کے ساتھ جاری رکھا جائے اور عوام کو صفائی کیئے سرگرم ہونے کی ترغیب دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف انداز سے شدت کے ساتھ مہم چلائی جا رہی ہے ۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ سوچھ بھارت وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک بڑآ پروگرام ہے اور اب یہ آزادی کے بعد سے سب سے طاقتور عوامی تحریک بنتی جا رہی ہے ۔ وہ اس تعلق سے خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر انہوں نے ملک کے مختلف حصوں کا کئی مرتبہ دورہ کیا ہے اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کی ہے ۔ انہوں نے ان افراد کے ذہنوں میں یہ اس مشن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے ۔ وہ خوش ہے کہ صفائی کی عادت سے متعلق پیام عام ہوتا جا رہا ہے اور لوگ اپنے اطراف و اکناف کے ماحول کو پاک صاف رکھنے کے تعلق سے سنجیدگی سے اقدامات کر رہے ہیں۔ خاص طور پر نوجوان بچے بھی اس میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی لوگوں نے انہیں بتایا ہے کہ کس طرح سے ان کے پوتے اور نواسے وغیرہ اپنے اسکولس میں صفائی کی کوششوں کا ان سے تذکرہ کر رہے ہیں ۔ وہ چاکلیٹ کے ریاپرس اور دوسری اشیا کو بھی کھلے عام پھینکنے سے گریز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی ایک حکومت یا ریاستی حکومت یا پھر کوئی شہری مقامی ادارہ اپنے طور پر اس مشن کو کامیاب نہیں بناسکتا ۔ اس میں ہر ایک کو شامل ہونے کی ضرورت ہے ۔ میونسپل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سوچھ بھارت مشن کا ایک بہت اہمیت کا حامل حصہ ہے ۔ وینکیا نائیڈو نے مزید کہا کہ صفائی کو ہر ایک کی زندگی کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے ۔ اس تعلق سے عوام کے ذہنوں کو بدلنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا یہ ذہن ہے کہ سب کام سرکار کریگی اور ہم بیکار بیٹھیں گے ۔ اس ذہن کیلئے کون ذمہ دار ہے ؟ ۔ اس کیلئے ہم جیسے سیاستدان ذمہ دار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT