Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / سوچھ بھارت مشن کیلئے عالمی بینک کا قرض

سوچھ بھارت مشن کیلئے عالمی بینک کا قرض

واشنگٹن ۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی  بینک نے ہندوستان کے انتہائی اہم ترین کلین انڈیا پراجکٹ کیلئے 1.5 بلین ڈالرس کے قرض کو منظوری دی ہے تاکہ ہندوستان کی دیہی آبادی کی اکثریت کی بہتر حفظان صحت تک رسائی ممکن ہوسکے جس کیلئے ہندوستان عرصہ دراز سے کوشاں ہے۔ اس طرح دیہی علاقوں میں کھلے مقامات پر حوائج ضروریہ سے فارغ ہونے کا سلسلہ بند ہوجائے گا جس کیلئے 2019ء کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ عالمی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی سطح پر 2.4 ملین آبادی ہندوستان کی ہے اور ان میں 80 فیصد دیہی علاقوں میں آباد ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروریہیکہ ہندوستان میں زائد از 500 ملین دیہی آبادی آج بھی کھلے مقامات پر اپنی فطری ضروریات سے فارغ ہوتے ہیں اور ایسا کرنے میں انہیں کبھیکبھی موت (خصوصی طور پر سانپ کے ڈسنے)، بیماریوں، ہراسانی، زنا بالجر (خواتین کیلئے) کے واقعات کا سامنا کرنے کا اندیشہ لگا رہتا ہے۔ علاوہ ازیں سماجی طور پر بھی کھلے مقامات پر فارع ہونے کو کوئی اچھا عمل تصور نہیں کیا جاتا۔ خواتین کیلئے یہ ایک شرمناک صورتحال ہوتی ہے اور رات کے اوقات میں وہ باہر نکلنے سے ڈرتی ہیں اور ضرورت پر کنٹرول کرنے سے انہیں بیماریاں لاحق ہونے کااندیشہ ہوتا ہے۔ قرض کی اس رقم کی سوچھ بھارت مشن (SBM) سپورٹ آپریشن پراجکٹ میں استعمال کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT