Wednesday , June 28 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سوچھ تلنگانہ کے قیام کیلئے طلبہ کو آگے آنے پر زور

سوچھ تلنگانہ کے قیام کیلئے طلبہ کو آگے آنے پر زور

نلگنڈہ مہاتما گاندھی یونیورسٹی میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن کا خطاب
نلگنڈہ /5 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یونیورسٹی انسانی حقوق کے تحفظ کے مراکز میں تبدیل ہونا چاہئے ۔ معیاری تعلیم سے ہرچیز حاصل کی جاسکتی ہے ۔ تعلیم کو تجارت نہیں بنانا چاہئے بلکہ ذہن و صلاحیتوں کے حامل طلبہ تعلیمی اقدار کو بہتر بنانے اور ایسے تعلیمی اداروں کی حکومت کی جانب سے حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے نلگنڈہ کے ایم این آر کانوکیشن سنٹر میں منعقدہ مہاتما گاندھی یونیورسٹی کی پہلی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ مواضعات میں جاکر دہی عوام میں شعور بیدار کرنے پر بہتر و صاف ستھرا ترقی یافتہ تلنگانہ ریاست بنایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم سے سماج کو درپیش مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے اور اس کی یکسوئی بھی بہ آسانی ہوسکتی ہے ۔ تعلیمی اقدار میں بہتری پیدا کرنے پر بہتر سماج کا قیام ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ سماج کو درپیش مسائل پر غور کرنا چاہئے اور معیاری و بہتر تعلیم کو حصول کی تکمیل تب ہی ممکن ہے جب طلبہ خود احتسابی کرتے ہوئے اپنے صلاحیتوں کو کارکرد بناتے ہیں ۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ سوچھ تلنگانہ کے قیام کیلئے آگے آئیں اور کہا کہ بہتر معیاری تعلیم کے حاصل کرنے پر ہی سماج و ملک کی ترقی ممکن ہے ۔ قبل ازیں ریاستی گورنر بذریعہ ہیلی کاپٹر 12 ویں بٹالین پہونچے اور بذریعہ کار فنکشن ہال میں منعقدہ کانوکیشن مہاتما گاندھی یونیورسٹی پہونچکر سینٹ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی اور یونیورسٹی میں بہتر مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو گولڈ میڈل اور توصیف نامے عطا کئے ۔ وائس چانسلر مہاتما گاندھی یونیورسٹی جناب الطاف حسین نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور یونیورسٹی کی کارکردگی پر مبنی رپورٹ پیش کی دہلی جے این ٹی یو وائس چانسلر جگدیش کمار نے ریاستی گورنر کا خیرمقدم کیا اور خطبہ استقبالیہ دیا ۔ بعد ازیں ریاستی گورنر نرسمہن نے سرکاری دواخانہ پہونچکر وارڈس اور دواخانہ کے تعمیری کاموں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ریاستی گورنر نے میڈیکل وارڈ اور مریضوں سے بات چیت کی ۔ زچکی کے وارڈ میں زمین پر مریضوں کو دیکھ کر ششدر رہ گئے اور فوری بستروں کا انتظام کرنے کی ضلع کلکٹر ڈاکٹر گورواپل کو ہدایت دی ۔ ریاستی گورنر نلگنڈہ پہونچنے پر ضلع کلکٹر ڈاکٹر گورواپل ضلع مہتمم پولیس پرکاش ریڈی وائس چانسلر الطاف حسین ، رکن پارلیمنٹ جی سکھیندر ریڈی ، رکن قانون ساز کونسل پی راجیشور ریڈی و دیگر استقبال کیا ۔ اس پروگرام میں ارکان اسمبلی مسرز ایل بھاسکر راؤ ، وی ویریشیم کے پربھاکر ریڈی و دیگر موجود تھے ۔ بعد ازیں ریاستی گورنر ضلع سوریا پیٹ کیلئے روانہ ہوئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT