Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سوچھ حیدرآباد پروگرام کو ملک میں 19 واں مقام

سوچھ حیدرآباد پروگرام کو ملک میں 19 واں مقام

آئندہ سال دسواں مقام حاصل کرنے کی مساعی، کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری (سیاست نیوز) شہر میں سوچھ حیدرآباد کے ذریعہ تاریخی اقدامات کرنے کے باوجود شہر حیدرآباد سرفہرست 10 مقامات میں مقام حاصل کرنے میں ناکام رہا ۔ حالیہ کئے گئے سروے میں شہر حیدرآباد کو ملک بھر کے بڑے شہروں میں 19 واں مقام حاصل ہوا ہے ۔ تاہم بلدی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حیدرآباد گریڈنگ میں کافی بہتری پیدا ہوئی ہے ۔ پہلے شہر حیدرآباد کو 274 واں مقام حاصل تھا ۔ اس خصوص میں کمشنر بلدیہ مسٹر ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی کا کہنا ہے کہ آئندہ سروے رپورٹ میں سرفہرست 10 مقامات ہیں، مقام حاصل کرلے گا ۔ کمشنر نے سروے رپورٹ میں بتائے گئے خاموں سے سبق حاصل کرنے اور خامیوں کو دور کرتے ہوئے بہتر خدمات اور مقام حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ بلدیہ کی جانب سے ضروری اقدامات کئے جائیں گے اور ریزیڈنشیل ویلفیر اسوسی ایشنوں کے علاوہ آئی ای سی کے ذریعہ بڑے پیمانہ پروگرامس چلائے جائیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ مرکزیحکومت کی جانب سے سوچھ بھارت کی فہرست تیار کی گئی ہے جس میں شہر حیدرآباد کو 19 واں مقام حاصل ہوا ہے ۔مرکزی حکومت کے شہری ترقیاتی شعبہ کی قیادت میں ملک کے 75 بڑے شہروں میں سروے کیا گیا ۔ اس سروے میں 2000 نشانات مختص کئے گئے۔ شہروں میں فراہم کی جارہی سہولیات کے لئے ایک نشانات مختص کئے گئے۔ شہروں میں فراہم کی جارہی سہولیات کے لئے ایک ہزار نمبرات اور عوامی آگہی۔ عوامی شراکت  اور بہتر عوامی خدمات کی فراہمی کیلئے مزید ایک ہزار نمبرات مختص کئے گئے ۔ ان دو ہزار نمبرات میں شہر حیدرآباد کیلئے 1355 نشانات حاصل ہوئے ۔ تاہم ان نمبرات میں بھی کمشنر جناردھن ریڈی کی کارکردگی پر زیادہ نشانات حاصل ہوئے ہیں ۔ کمشنر کی جانب سے شروع کردہ پروگرامس، عوامی مسائل کی یکسوئی ، ڈسٹ بین سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ ، دو ہزار آٹو ٹیرز کی تقسیم جیسے اقدامات کو زیادہ نشانات حاصل ہوئے ۔ تاہم کمشنر نے مزید بہتر اقدامات اور کارکردگی سے آئندہ سروے رپورٹ میں حیدرآباد کو سرفرہست 10 مقامات میں مقام حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT