Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / سوچی کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت سے انکار

سوچی کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت سے انکار

ینگون۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کی وجہ سے زبردست مخالفت کا سامنا کر رہی اسٹیٹ کونسلر آنگ سان سوچی نیویارک میں منعقد اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی۔سوچی کی سیاسی پارٹی کے ترجمان نے آج یہ اطلاع دی۔گزشتہ سال میانمار کی اسٹیٹ کونسلر بننے کے بعد سوچی کیلئے روہنگیا مسلم کمیونٹی کا معاملہ سب سے بڑے چیلنج کے طور پرسامنے آیا ہے ۔ میانمار میں روہنگیا باغیوں کی جانب سے حملے کے بعد ملکی فوج نے روہنگیا کمیونٹی کے خلاف بڑے پیمانے پر پرتشددکارروائی کی ہے ۔ میانمار میں اس تشدد کی وجہ سے اب تک تقریبا 3 لاکھ 70,000 روہنگیا تارکین وطن بنگلہ دیش میں پناہ گزین ہیں۔ناقدین نے سوچی پر اس بحران کو دور کرنے میں ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے امن کا نوبل انعام واپس لئے جانے کی وکالت کی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ سوچی نے گزشتہ برس اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی میں میانمار کے اسٹیٹ کونسلر کے طور پر پہلاخطاب کیا تھا۔ اپنے خطاب میں، سو چی نے اقلیتی روہنگیا مسلم کمیونٹی کے لوگوں کیلئے میانمار کی حکومت کی طرف سے کئے گئے کاموں کی حمایت کی تھی۔ انہوں نے حکومت کی اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوششوں کی بھی حمایت کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT