Wednesday , August 16 2017
Home / دنیا / سوچی کی فاتح پارٹی کے ارکان کی یکم فروری کو پارلیمنٹ میں شمولیت

سوچی کی فاتح پارٹی کے ارکان کی یکم فروری کو پارلیمنٹ میں شمولیت

ینگون۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آنگ سان سوچی کی جمہوریت حامی اور فاتح پارٹی کے ارکان یکم فروری کو پارلیمنٹ میں اپنی نشستیں سنبھالیں گے۔ میانمار کے اسپیکر نے یہ بات بتائی اور کہا کہ برسوں سے فوجی حکومت کے تحت رہنے والے ملک میں اب ایک نئے دور کا آغاز ہورہا ہے۔ سوچی کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) کو گزشتہ سال نومبر میں منعقد کئے گئے انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل ہوئی تھی اور اس طرح ملک میں گزشتہ تقریباً 50 سال سے جاری فوجی حکومت کا خاتمہ ہوگیا تھا۔ دریں اثناء پارلیمانی اسپیکر شوے مان نے اعلان کیا کہ تمام نومنتخبہ ارکان پارلیمان یکم فروری 2016ء کو 10 بجے دن سے اپنی پارلیمانی ذمہ داریوں کو نبھانا شروع کردیں تاہم نئی حکومت آہستہ آہستہ سرکاری کام کاج انجام دینے کی جانب توجہ دے گی کیونکہ یہاں کا سیاسی نظام انتہائی پیچیدہ ہے۔ 31 مارچ کو میانمار کے صدر تھین سین کی اقتدار سے دستبرداری کا اعلان کیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT