Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / سوچ کو صاف و شفاف رکھنا ضروری ‘ نائیڈو

سوچ کو صاف و شفاف رکھنا ضروری ‘ نائیڈو

مہلک امراض سے نمٹنے احتیاطی تدابیر پر زور ۔ ٹیلی کانفرنس سے خطاب
حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ سوچ ہمیشہ صاف و شفاف رہنے ایکشن پلان و حکمت عملی بھی شفافیت پر مبنی ہو اور اس پر آزادانہ عمل سے ہی ’ سوچھ آندھرا پردیش اور سوچھ ہندوستان ممکن ہوسکے گا ۔ وجئے واڑہ میں صفائی ، وبائی و مہلک امراض کا انسداد کرنے کے موضوع پر تمام ضلع کلکٹروں و میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسرس کے ساتھ ٹیلی کانفرنس سے خطاب میں چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ قبل از وقت احتیاطی اقدامات سے مناسب انداز میں طبی علاج کی سہولتیں فراہم کرنا عوامی بیداری پروگرام کے ذریعہ ممکن ہوسکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کتنے گھنٹے ہم کام کیے ہیں اس کی اہمیت نہیں لیکن کس حد تک اچھا کام کیا گیا یہ اہمیت کا حامل ہوگا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ جو تکلیف اٹھائی جاتی ہے اس کا نتیجہ بھی حاصل ہوناچاہئے ۔ لہذا صفائی میں بہتری پیدا ہونے مقامی ادارہ جات عہدیدار اور اسٹاف کو محنت اور ذمہ داری سے کام کرنا چاہئے ۔ نائیڈو نے عہدیداروں پر زور دیا کہ 2017 مارچ تک ریاست میں تین ہزار پنچایتیں او ڈی ایف ہونا چاہئے ۔ ٹیلی کانفرنس کے موقع پر اسپیشل چیف سکریٹری برائے چیف منسٹر مسٹر ستیش چندرا صحت و طبابت میونسپل اڈمنسٹریشن ، پنچایت راج ، سوچھ آندھرا کارپوریشن کے عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT