Monday , September 25 2017
Home / دنیا / سوڈان میں سیلاب ‘دارسور میں9ہلاک

سوڈان میں سیلاب ‘دارسور میں9ہلاک

خرطوم۔17جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) زبردست بارش اور اچانک سیلاب سے جنگ زدہ سوڈان کے علاقہ دارسور کے 9افراد ہلاک ہوگئے ۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ’’سونا‘‘ کے بموجب ہلاکتیں قصبہ الپشیر میں جو ریاست شمالی دارسور کا دارالحکومت ہے واقع ہوئیں ۔ موسلادھار بارش شمال اور مشرقی علاقوں میں مسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے اچانک سیلاب آگیا ہے ۔ قصبہ کے کمشنر بلدیہ الٹی جانی عبداللہ سلاب نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے پہلے ہی سیلاب کا اندیشہ ظاہر کیا تھا ۔ جاریہ سال جولائی اور نومبر کے دوران سیلاب آنے کا انتباہ دیا تھا ۔ موسلادھار بارش اور سیلاب سے پہلے ہی انسانی اُمور کے لئے ہم آہنگی کا اقوام متحدہ کا دفتر متاثر ہوچکا ہے ۔ دارسور میں 2003ء سے نسلی اقلیت کے باغیوں کا تشدد جاری ہے جو صدر عمرالبشیر کے مخالف ہیں اور انہوںنے عرب غلبہ والی حکومت کو نظرانداز کردیا ہے ۔ کم از ـم تین لاکھ افراد خانہ جنگی میں ہلاک ہوچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT