Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / سوڈان میں چھ ماہ کے لئے جنگ بندی میں توسیع کا امکان

سوڈان میں چھ ماہ کے لئے جنگ بندی میں توسیع کا امکان

خرطوم ، 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سوڈان نے کہا ہے کہ ملک کے تشدد زدہ علاقوں میں باغیوں کے ساتھ جاری تنازعہ کو ختم کرنے کے لئے چھ ماہ کے لئے یکطرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کی جائیگی۔ سوڈان کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر نے کل کابینہ کے خصوصی اجلاس میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کو ختم کرانے کے لیے ملک میں مثبت کام کی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے ۔ امریکہ نے جمعہ کو کہا تھا کہ اگر سوڈان شدت پسندتنظیم دولت اسلامیہ اور دیگر گروپوں کے خلاف جنگ میں تعاون کرے گا تو اس کے خلاف عائد کی گئی مالی پابندیاں ہٹا لی جائیں گی۔ امریکہ کی طرف سے پابندی ہٹائے جانے کے اشارہ کے بعد مسٹر بشیر جنگ بندی میں توسیع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT