Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / سوڈان کی لڑائی میں درجنوں بچوں کی ہلاکت : اقوام متحدہ

سوڈان کی لڑائی میں درجنوں بچوں کی ہلاکت : اقوام متحدہ

جوبا 7 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جنوبی سوڈان کی لڑائی میں درجنوں بچوں کو ہلاک کردیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں دو سال سے جاری خانہ جنگی کو ختم کرنے کیلئے ہوئے سیاسی معاہدات کے باوجود لڑائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اقوام متحدہ نے بتایا کہ شمالی علاقوں میں بھی لڑائی جاری ہے اور اس میں شدت پیدا ہوگئی ہے ۔ ان لڑائیوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ان علاقوں میں 40,000 افراد کے فاقہ کشی سے متاثر ہونے کا بھی اندیشہ ہے ۔ اقوام متحدہ کے دفتر کی ایک رپورٹ کے بموجب شمالی خطہ میں کم از کم 80 عام شہری اس طرح کی لڑائیوں میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ ہلاکتیں 4 اکٹوبر سے 22 اکٹوبر کے درمیان پیش آئی ہیں۔ فریقین کی لڑائیوں میں حالیہ وقتوں میں مزید شدت پیدا ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT