Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / سویتلانا ملائیشین اوپن چمپیئن

سویتلانا ملائیشین اوپن چمپیئن

کوالالمپور۔ 8مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  الینا سویتلانا نے یوجینی بوشارڈ کو شکست دیکر ملائیشین اوپن ٹینس ٹورنمنٹ جیت لیا۔ برطانیہ کی جوہانا کونٹا نے مونٹاری اوپن ٹینس ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں سیکنڈ سیڈ یوکرین کی الینا نے کینیڈا کی یوجینی بوشارڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد6-7، 6-4اور 7-5 سے شکست دیکر خطاب اپنے نام کیا۔

 

عامر نمبر ایک بننے کے خواہاں
لندن۔8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی باکسر عامر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کینیلو الوریز کو شکست دے کر باکسنگ کی دنیا میں سرفہرست مقام حاصل کرلیں گے۔ 29سالہ اولمپک سلور میڈلسٹ اور لائٹ ویلٹر ویٹ چیمپئن 7 مئی کو لاس ویگاس میں میکسیکو کے ڈبلیو بی سی مڈل ویٹ چیمپئن کینیلو الوریز کے خلاف رنگ میں اتریں گے۔ عامرخان کے بموجب  ان کی تمام تر توجہ اس بڑے مقابلے پر مرکوز ہے اور وہ اس کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں کیونکہ فلائیڈ مے ویدر اور مینی پیکیو کی سبکدوشی کے بعد ان کے لئے پہلا مقام حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT