Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / سویمنگ پولس خشک ہوگئےواٹر بورڈ نے سپلائی روک دی ، گھروں کو پانی کی سربراہی پر توجہ

سویمنگ پولس خشک ہوگئےواٹر بورڈ نے سپلائی روک دی ، گھروں کو پانی کی سربراہی پر توجہ

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : گرمی کی شدت کے دوران لوگ راحت و سکون کے لیے سویمنگ پولس کا رخ کرتے تھے لیکن دونوں شہر حیدرآباد اور سکندرآباد میں پانی کی شدید قلت کی وجہ سے بیشتر سویمنگ پولس بھی خشک ہوگئے ہیں ان میں سے چند سویمنگ پولس جو ابھی بند نہیں ہوئے ہیں ان کی مناسب دیکھ بھال نہیں ہورہی ہے اور ہفتوں پانی تبدیل نہیں کیا جارہا ہے ۔ ایسے میں پیراکی کی صورت میں بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں پانی کی قلت کے پیش نظر حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حیدرآباد کے سویمنگ پولس اور پرائیوٹ سویمنگ پولس کو پانی کی سربراہی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس طرح واٹر بورڈ زیادہ سے زیادہ پانی بچا کر اسے گھروں کو سربراہی کرے گا ۔ امیر پیٹ اور صنعت نگر میں واقع سویمنگ پولس پانی نہ ہونے کے سبب بند کردئیے گئے ۔ جی ایچ ایم سی نے واٹر بورڈ سے اپیل کی ہے کہ گرما ختم ہونے تک سویمنگ پولس کو باقاعدہ وقفہ کے ساتھ پانی جاری رکھے لیکن واٹر بورڈ نے کہا کہ وہ پانی کی شدید قلت کی وجہ سے سویمنگ پولس کو پانی کی سربراہی سے قاصر ہے ۔ واٹر بورڈ نے سروجنی دیوی روڈ سکندرآباد ، امیر پیٹ ، وجئے نگر کالونی ، صنعت نگر ، عنبر پیٹ ، چندو لعل بارہ دری اور مغل پورہ میں جی ایچ ایم سی کے سویمنگ پولس کو مستقبل قریب میں پانی کی سربراہی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واٹر بورڈ نے کہا کہ گھروں کو پانی کی سربراہی ضروری ہے ۔ جی ایچ ایم سی کو چاہئے کہ وہ سویمنگ پولس میں بورویلز کا پانی استعمال کرے ۔ واٹر بورڈ کی اولین ترجیح عوام کو پینے کے پانی کی سربراہی ہے ۔ واٹر بورڈ سویمنگ پولس کے لیے واٹر ٹینکرس کی سربراہی کے خلاف نہیں ہے ۔ ایس ڈی روڈ سکندرآباد ، وجئے نگر کالونی اور عنبر پیٹ کے سویمنگ پولس میں آلودگی سے پانی کالا ہوگیا ہے ۔ سینکروں افراد اسے استعمال کرتے ہیں اور بھاری رش کی وجہ سے جی ایچ ایم سی باقاعدہ طور پر پانی تبدیل نہیں کررہا ہے ۔ فلٹریشن پلانٹس بھی برابر کام نہیں کررہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT